کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کے انتقال پر اسٹارزغمزدہ

عمرشریف انڈسٹری کے حقیقی اداکارتھے، خدا انہیں جنت نصیب کرے، فیصل قریشی

ہمیں ہنسانے والا آج ہمیں رلا کرچلا گیا، ابرارالحق - فوٹو:فائل

اداکار، مصنف، ہدایتکاراورکامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کے انتقال پراسٹارزغمزدہ ہیں اوردکھ کا اظہارکررہے ہیں۔

عارضہ قلب، گردوں اورذیابیطس کے مرض میں مبتلا کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف آج جرمنی میں دوران علاج انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کے بعد کامیڈی کی دنیا کا ایک عہد تمام ہوگیا۔ عمر شریف کے انتقال پرسب ہی افسردہ ہیں۔

گلوکارابرارالحق نے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج رلا کرچلا گیا۔ عمر شریف کی حب الوطنی اورانسان دوستی کو نہیں بھلایا جاسکتا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں، خدا عمرشریف کو جنت میں جگہ دے۔



اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ آپ نے ہمیں بہت ہنسایا اوراب ہمیں چھوڑکرچلے گئے۔ ہم سب بہت افسردہ ہیں۔




فیصل قریشی نے کہا کہ عمرشریف کے انتقال کی خبرسن کرغمگین ہوں۔ وہ انڈسٹری کے حقیقی اداکارتھے۔ خدا انہیں جنت نصیب کرے۔



 

معروف نیوزاینکروسیم بادامی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمربھائی اب ہم میں نہیں رہے۔




واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے، وہ 19 اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ''بکرا قسطوں پر'' پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

Load Next Story