وزیراعظم اور تاجک صدر کے درمیان رابطہ افغان معاملے پر گفتگو

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا - فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا ساتھ ہی افغانستان کے معاملے پر بات چیت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تاجک صدر کا دوشنبے کے حالیہ دورے پر مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوشنبے میں ہونے والی بات چیت کو دہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔


رہنماؤں نے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی کوششوں پر بات کی۔

وزیر اعظم نے افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم کا افغانستان کو امداد فراہم کرنے میں عالمی برادری کے اہم کردار پرزور دیا گیا۔

وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ اقتصادی رابطوں کی فوری اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو مزید مربوط بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Load Next Story