عمرشریف کی رحلت
اداکار عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔
KARACHI:
پاکستان کے معروف کامیڈین اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف ہفتے کو طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے گردوں اور دیگر بیماریوں کا شکار تھے۔ کچھ عرصے سے ان کی صحت زیادہ خراب تھی۔
عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں جرمنی میں اسٹاپ اوور کے دوران نمونیا کے باعث ان کی صحت مزید بگڑ گئی اور انھیں جرمنی میں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا۔وہ تقریباً چار روز جرمنی میں زیر علاج رہے، انھیں پاکستان سے لے جانے والی ایئر ایمبولینس میں خرابی کے باعث ہی انھیں جرمنی میں عارضی طور پر رکنا پڑا تھا، انھیں متبادل طیارے کے ذریعے امریکا لے جانے کے انتظامات بھی کیے گئے لیکن ان کی صحت زیادہ بگڑ گئی،پھر صحت بہتر ہونے تک کا انتظار کیا جانے لگا لیکن وہ جرمنی میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور علاج کے لیے امریکا نہیں پہنچ سکے۔
عمر شریف کو کچھ عرصہ پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا، تاہم وہ صحت مند ہو گئے۔تقریباً ایک ماہ کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انھیں کراچی میں ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا،ان کی صحت مسلسل بگڑتی رہی، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عمر شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں اور انھیں علاج کے لیے امریکا لے جانے کی ضرورت ہے۔
عمر شریف نے ایک وڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے لیے امریکا بھیجنے کے انتظامات کی اپیل بھی کی۔ وفاقی اور سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکا علاج کے لیے امریکا بھیجنے کی بھر پور کوششیں کیں تاہم جب انھیں ایئر ایمبولینس میں امریکا لے جایا جارہا تھا تو جرمنی میں اسٹاپ اوور کیا گیا جہاں انھیں جرمنی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے امریکا میں عمرشریف کا علاج کرانے کا اعلان کیا تھا، میڈیا کی اطلاع کے مطابق انھوں نے واشنگٹن میں علاج معالجے کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے تھے۔
اداکار عمر شریف کا اصل نام محمد عمر تھا، وہ 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ اداکار عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ''بکرا قسطوں پر'' پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔ انھوں نے فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
عمرشریف کراچی ہی نہیں بلکہ لاہور کے تھیڑز پر بھی چھائے رہے۔ امانﷲ،شوکی خان، مستانہ اور ببول برال جیسے فنکاروں کی کہکشاں میں عمر شریف بھی ایک روشن ستارہ تھے۔ان کی وفات سے پاکستان کی اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری کا روشن چراغ بجھ گیا۔ان جیسا فنکار شاید دوبار نہ پیدا ہوسکے۔