پہلی بار طالبان کی جنگ سے بیزاری کے شواہد ملے ہیںچوہدری نثار
مذاکراتی عمل اتنا آسان نہیں ، قوم کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ بامقصد مذاکرات کیلیے راہ ہموار ہوچکی ہے، پہلی مرتبہ طالبان گروپوں کی جانب سے جنگ سے بیزاری اور مذاکرات کیلئے دلچسپی کے شواہد ملے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ مذاکراتی عمل نہ صرف آگے بڑھے گا بلکہ اس پر مستقل بنیادوں پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل اتنا آسان نہیں ، قوم کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مذاکراتی عمل سبوتاژ ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ تشدد،گولی اور دھماکوں کے واقعات نہ ہوں ، ہمیں معلوم ہے کہ کچھ قوتیں مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں ، وہ روڑے اٹکانے کی بھرپور کوشش کریںگی ، ان میں اندرونی اور بیرونی قوتیں شامل ہیں مگر ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہیے۔