وفاقی وزیر داخلہ کا پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ

شیخ رشید کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا

شیخ رشید کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا جہاں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، اس موقع پر شیخ رشید کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کوسبمیرین حمزہ کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا، وزیر داخلہ نے سبمیرین کے مختلف حصے دیکھے اور نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر انتہائی اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔

 
Load Next Story