وینا ملک عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہش مند

عمران خان ایک دور اندیش شخصیت ہیں، وینا ملک

اپنے بچوں اور فیملی کی وجہ سے وہ ٹی وی پر زیادہ سرگرم نہیں تھی، وینا ملک فوٹوفائل

اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں سات سال بعد مزاحیہ سیاسی شو میں واپسی سمیت اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

ویناملک کے کیریئر میں جہاں فلمز اور بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس شامل ہیں تو وہیں انہوں نے مزاحیہ سیاسی شو ''ہم سب امید سے ہیں'' کے ذریعے بھی لوگوں کو کئی برسوں تک خوب تفریح فراہم کی۔

وینا ملک تقریباً سات سال بعد ایک بار پھر اسی طرح کے شو کے ذریعے ٹی وی پر واپسی کررہی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اپنے بچوں اور فیملی کی وجہ سے وہ ٹی وی پر زیادہ سرگرم نہیں تھیں لیکن اب وہ واپس اپنے پسندیدہ موضوع کو لے کر بہت جلد ایک شو میں نظر آئیں گی۔


یہ بھی پڑھیں: حکومت کو شوبز کے اندر لباس کی حد مقرر کرنی چاہئے، وینا ملک

وینا ملک سے جب پوچھا گیا کہ آپ اپنے کیریئر میں مزاحیہ سیاسی شو کو ترجیح دیتی ہیں یا فلموں کو؟ تو وینا نے کہا فلمیں ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

میزبان نے وینا سے پوچھا اگر آپ کو کبھی بلاول بھٹو زرداری، عمران خان یا نواز شریف میں سے کسی ایک کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کا موقع ملے تو آپ کس کے ساتھ جائیں گی؟ وینا نے جواب دیا کہ ظاہر ہے میں عمران خان کےساتھ جاؤں گی۔

وینا ملک نے عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک دور اندیش شخصیت ہیں لہذا میں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔
[ytembed videoid="93KolKb_V2o"]
Load Next Story