طوفان کے سبب بھارتی کشتی پاکستانی حدود میں داخل ریسکیو کرلیا گیا
مال بردار کشتی پر 8900 ٹن چونے کا پتھر لدا ہوا تھا
بحیرہ عرب میں طوفان گلاب کی شدت کا شکار ہو کر بھارتی کشتی پاکستانی حدود میں آگئی جسے پاکستان کی نجی سالویج کمپنی سی میکس نے اتھارٹیز کے تعاون سے ریسکیو کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق طوفانی لہروں کا شکار کشتی ممبئی کی بندرگاہ سے خلیجی ریاست جارہی تھی، مال بردار کشتی پر 8900 ٹن چونے کا پتھر لدا ہوا تھا، AM ATULYA نامی کشتی کو ایک ٹگ بوٹ سے کھینچ کر لے جایا جارہا تھا، سمندر میں طغیانی کی وجہ سے ٹگ بوٹ سے بندھی ہوئی وائر روپ ٹوٹ گئی اور مال بردار کشتی لہروں کے رحم و کرم پر آکر بہتی ہوئی کراچی کے ساحل کی جانب بڑھنے لگی۔
کشتی کے مالک نے پاکستانی نجی سالویج کمپنی 'سی میکس'سے رابطہ کیا اور کشتی کو ریسکیو کرنے کی درخواست کی، کشتی کراچی سے 40 ناٹیکل میل کے فاصلے پر بلوچستان کے قریب چرنا جزیرے کے پاس پائی گئی۔
پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کے ساتھ مشترک آپریشن کرتے ہوئے بھارتی کشی کو ریسکیو کیا گیا۔
سی میکس کمپنی اس سے قبل سی ویو کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو بھی ایک مشکل آپریشن کے بعد نکال چکی ہے جب کہ سی میکس کے نمائندے نے بتایا کہ بھارتی کشتی کے عملے کو خیرسگالی کے طور پر پر کھانے پینے کا سامان اور راشن فراہم کیا جارہا ہے۔