وزیراعظم کا پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان

کسی بھی پاکستانی شہری کی کرپشن ثابت ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے، عمران خان

کسی بھی پاکستانی شہری کی کرپشن ثابت ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے، عمران خان - فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ بڑے مالیاتی اسکینڈل 'پینڈورا پیپرز' میں شامل پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے بیان میں پینڈورا پیپرز اسکینڈل کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں اشرافیہ کی غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی دولت کو ایکسپوز کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں: 'پینڈورا پیپرز' سامنے آگئے، 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں

وزیراعظم نے کہا کہ میری دو دہائیوں پر مشتمل جدوجہد یہ کہتی ہے کہ ممالک غریب نہیں ہوتے دراصل کرپشن غربت کا سبب بنتی ہے، پیسہ لوگوں پر نہیں لگایا جاتا، وسائل کی چوری قدر میں کمی کا باعث بنتی ہے اور غربت کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی اموات ہوتی ہیں۔
Load Next Story