انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری

انٹربینک بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مزید 32 پیسےاضافہ اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی ہوئی

انٹربینک بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مزید 32 پیسےاضافہ اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی ہوئی۔(فوٹو: فائل)

افراط زر میں اضافے اور دیگر بیرونی عوامل کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔


آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے جاری مذاکرات سے متعلق اضطراب، پینڈورا پیپرز اسکینڈل منظرعام پرآنے اور ستمبر میں افراط زر کی شرح 9 فیصد تک پہنچنے جیسےعوامل کے باعث انٹربینک بینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی۔

انٹربینک بینک مارکیٹ میں ڈالرمزید 32 پیسےاضافےسے 170روپے 79 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 172روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔
Load Next Story