چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سفارشات تیار

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی توسیع سے متعلق حتمی منظوری آج وزیراعظم سے لی جائے گی

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8 تاریخ کو ختم ہورہی ہے، فوٹو: فائل

وزراء کی کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سفارشات تیار کرلیں ہیں تاہم اس کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فروغ نسیم، بابر اعوان، فواد چوہدری اور شہزاد اکبر پر مشتمل حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سفارشات تیار کی گئیں۔


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج دوبارہ ہوگا، جس میں سفارشات کا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائے گا، وزراء کی کمیٹی نیب آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8 تاریخ کو ختم ہورہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، نئے چیئرمین کے لیے قائد حزب اختلاف سے مشاورت ضروری ہے جب کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ شہباز شریف نیب ریفرنسز میں ملزم ہیں، ان سے مشاورت نہیں ہوسکتی۔
Load Next Story