طالبان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی امن کوششوں کے لئے مثبت پیش رفت ہے عرفان صدیقی
طالبان کی کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس میں شامل تمام شخصیات قابل احترام ہیں، کوآرڈینیٹر حکومتی مذاکرات کمیٹی
حکومت کی چاررکنی امن مذاکراتی کمیٹی کےکوآرڈینیٹرعرفان صدیقی نےکہا ہے کہ طالبان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی امن کوششوں کے لئے مثبت پیش رفت ہے تاہم بلا تاخیر مذاکرات کے لئے طالبان کی کمیٹی کے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ ملک میں خون ریزی بند ہو اور اس مقصد کے لئے جلد از جلد سنجیدہ مذاکرات شروع کئے جائیں۔ امن عمل کو کامیاب بنانے کے لئے تمام طبقات کی مدد چاہتے ہیں، مذاکرات کے لئے علما و دیگر فکر مکاتب فکر کے لوگ سنجیدگی اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خیرخواہی کے جذبے کے تحت امن عمل کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ طالبان کی امن کی کوششیں مثبت اور تعمیری ہیں،حکومتی کمیٹی طالبان کی قائم کردہ کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کمیٹی میں شامل تمام شخصیات ان کے لئے محترم ہیں اور اب انہیں ان ارکان کے مثبت اشارے کا انتظار ہے تاہم مذاکراتی سلسلے کا جلد از جلد آغاز کیا جائے۔