ایشیا کپ کے دفاع کے لئے ہمیں غیر معمولی کھیل پیش کرنا ہوگا مصباح الحق
جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے لیکن ہرمیچ نیامیچ ہوتا ہے اور اس میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اچھا کھیلے، کپتان قومی ٹیم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ایشیاکپ کےدفاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس کے لئے ہمیں غیر معمولی کھیل پیش کرنا ہوگا ۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لئے فتح بہت اہم ہوتی ہے، جیت کھلاڑیوں کے مورال کو بلند رکھتی ہے لیکن ہر میچ نیا میچ ہوتا ہے اور اس میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اچھا کھیلے، ہماری ٹیم ایشیا کپ کےدفاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، گزشتہ ایونٹ کی طرح اس بار بھی ایشیا کپ بنگلہ دیش میں ہورہا ہے اور پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور بھارت بھی وہاں کے موسمی حالات سے بہت اچھی آشنا ہے جبکہ بنگلہ دیش نے بھی گزشتہ ایونٹ میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی تھی، اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ ایشیا کپ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں اگر ہمیں جیتنا ہے تو ہر میچ میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ڈیو واٹمور کی کوچنگ میں ٹیم نے کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن انہیں خوشی ہے کہ ان کی کوچنگ کے آخری دور میں ہم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی اور ٹیسٹ سیریز برابر کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچ کی تقرری پی سی بی کا معاملہ ہے وہ جسے چاہے مقرر کرے کیونکہ ہر کوچ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے اور مستقبل میں جو بھی کوچ مقرر کیا جائے گا وہ قومی ٹیم کو فائدہ ہی پہنچائے گا۔