کراچی شہید ملت روڈ پر انڈر پاس عمر شریف سے منسوب کرنے کی منظوری

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کے ایم سی کونسل کی قرارداد کے ذریعے باضابطہ منظوری دی

(فوٹو: فائل)

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کے ایم سی کونسل کی قرارداد کے ذریعے شہید ملت روڈ پر تعمیر کردہ حیدر علی انڈر پاس کو لیجنڈ اداکار عمر شریف کے نام کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ اقدام انہوں نے سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا۔ اس حوالے سے منگل کومیٹرو پولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے اجلاس میں قرارداد نمبر 48 پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ حیدر علی انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا جائے۔


قرارداد کی نقول برائے ضروری کارروائی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہیں ۔ قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمر تضی وہاب نے عمر شریف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں یہ اعلان کیا تھا جس کی اب باضابطہ منظوری ہوئی ہے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے سیکشن 85، 86 کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی حدود میں واقع عوامی جگہوں اور راستوں کے نام مشہور و معروف شخصیات سے منسوب کرنے کی مجاز ہے۔
Load Next Story