سی این جی کی قطار خواتین اس صبر آزما انتظار کو کار آمد بنا سکتی ہیں
باشعور خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زندگی کا ایک ایک لمحہ بہتر طریقے سے استعمال کریں۔

وہ چاہتی ہیں کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام نمٹیں۔ دوران سفر بھی ان کی خواہش ہوتی ہے کہ فارغ نہ بیٹھیں، لیکن بعض اوقات کچھ مجبوریاں ایسی ہوتی ہیں کہ ہمارا وقت ضایع ہو رہا ہوتا ہے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں اور ضایع ہوتے وقت کو کارآمد نہیں بنا سکتے۔ ایسی پریشان کن صورت حال عموماً اس وقت ہوتی ہے، جب ہمیں کوئی وقت دے اور مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔ ٹریفک جام میں پھنس جانا بھی ایک ایسی ہی کیفیت سے دوچار کرتا ہے۔ ماضی قریب تک بجلی، گیس اور ٹیلی فون وغیرہ کے بل جمع کرانے کی لمبی قطاروں میں وقت کھپانا ایک نہایت بڑا مسئلہ رہا، جہاں ہم محسوس کرتے ہیں کہ صرف نمبر لگانے کے لیے ہمارا قیمتی وقت ضایع ہو رہا ہے۔ بعض اوقات ایسی ہی کیفیت کہیں فارم یا درخواستیں جمع کرانے کے دوران بھی پیش آتی ہیں۔ کبھی ذخیرہ اندوزی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے باعث ہمیں آٹا اور چینی لینے کے لیے بھی طویل قطاروں کاحصہ بننا پڑا۔
اسی طرح یوٹیلٹی اسٹوروں پر سستی اشیا کے لیے بھی طویل لائنیں بنتی رہیں، مگر چند سالوں سے سی این جی کی کمی کو جواز بنا کر آئے روز طے شدہ اور غیر طے شدہ ناغے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی طویل ترین قطاروں کا ہونا عام سی بات بن گئی ہے۔ ظاہر ہے دیگر قطاروں کی طرح اس قطار میں بھی مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد اپنا قیمتی وقت صرف کرتی ہے اور یہ وہ خواتین ہوتی ہیں، جو نہایت مجبوری میں اس سستے ایندھن کے حصول میں مصروف ہوتی ہیں۔ کئی اپنے گھر کی واحد کفیل اور بہت سی اپنے کنبے کے معاش کی اہم حصے دارہیں۔ پیشہ ورانہ زندگی سے منسلک ہونے کے ساتھ بہت سی خواتین خانہ بھی آئے دن اس طویل کوفت کو جھیلتی ہیں، جب کہ انہیں دیگر لوگوں کی نسبت زیادہ ذمہ داریاں نبھانا ہوتی ہیں۔ ایسے میں انہیں اپنا بہت سا وقت یہاں بھی لگانا پڑتا ہے۔ ہر ہفتے اوسطاً چار سے چھے گھنٹے کا وقت اس قطار میں لگ جاتا ہے۔ تاہم خواتین اگر چاہیں تو اپنی حکمت عملی سے اس دوران ضایع ہونے والے وقت کو کار آمد بنا سکتی ہیں۔
جیسے سی این جی بھروانے جانے سے پہلے اپنے وہ کام نمٹا لیں، جو آپ گاڑی میں نہیں کر سکتیں۔ مثلاً گھر کی صفائی ستھرائی، اور باورچی خانے کے کام وغیرہ۔ پھر جب آپ کو سی این جی بھروانے جانا ہو، تو آپ اس وقت کو آرام سے کار آمد بنائیں۔ بہت سے کام ایسے ہیں، جو ہم بہ آسانی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو مطالعے کا شوق ہے تو آپ گاڑی میں نہایت یکسوئی سے کسی اخبار، رسالے یا کتاب کا مطالعہ کر سکتی ہیں۔ آج کل خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد موبائل اور انٹرنیٹ سے جڑی ہے۔ سی این جی کے انتظار کا وقت ان امور کی انجام دہی کے لیے بہت سود مند ہے۔ آپ سارا دن آنے والے مختلف عمومی موبائل پیغامات (جو کسی اچھی بات، اقوال، لطیفے وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں) اپنے کام کے دوران پڑھنے کے بہ جائے اس دوران پڑھ سکتی ہیں اور انہیں آگے ارسال کرنے کا شوق بھی پورا کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کے موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے یا آپ کے پاس لیپ ٹاپ ہے تو یہاں بیٹھ کر انٹرنیٹ سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
کسی کو ای میل بھیجنا ہو، یا کسی کی ای میل کا جواب دینا ہو، اس موقع پر اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ کے ذریعے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ مختلف سماجی ویب سائٹس بھی آج کل رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اس موقع پر ان سماجی ویب سائٹس سے بھی مستفید ہوا جا سکتا ہے۔
طویل دورانیے کی فون کالوں کے لیے بھی یہ وقت نہایت موزوں ہے۔ اگر آپ کو کسی سے فون پر بات کرنی ہو تو اس دوران آپ اپنی فون کالوں کے علاوہ دیگر لوگوں کی طویل دورانیے کالوں کے لیے بھی وقت دے سکتی ہیں۔ اس طرح دن بھر میں فون کالوں کے ضمن میں صرف ہونے والا وقت بچ جائے گا۔
اگر آپ کسی پیشے سے منسلک ہیں، تو اس دوران آپ اپنی فائلوں کا مطالعہ اور اسی طرح کے دیگر کام بھی بہ آسانی نمٹا سکتی ہیں۔ اسی طرح تدریس کے پیشے سے منسلک خواتین بھی اپنے لکھنے، پڑھنے کے کام کو اس وقت نمٹا سکتی ہیں۔
بہت سی خواتین اس دوران اپنے بچوں کے ہوم ورک کرانے میں بھی مدد دے سکتی ہیں۔ ان کے امتحانات کی تیاری بھی کرائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح دست کاری اور سینے، پرونے کے کام بھی بہ آسانی انجام دیے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح گلاس پینٹنگ اور ہاتھ کی کڑھائی وغیرہ بھی اس انتظار کے موقع پر بخوبی کی جا سکتی ہے۔ گھر اور دفتر کے وہ سارے کام جو آپ ایک جگہ بیٹھ کر نمٹا سکتی ہیں، انہیں اس موقع کے لیے رکھ چھوڑیے۔ اس کے ساتھ ساتھ سی این جی کی طویل قطار میں لگی گاڑیوں سے بہت سے مواقع پر لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آنے لگے ہیں، لہٰذا اس موقع پر بالخصوص خواتین احتیاطی تدابیر کے طور پر گاڑیوں کے شیشے بند رکھیں اور بہت محتاط رہیں۔