بھارتی اخبار نے وینا ملک اور میرا کو متنازعہ ترین قراردیدیا

دونوں اداکاراؤں نے بھارت جا کر قسمت آزمائی لیکن عزت کے بدلنے بدنامی ہاتھ آئی

دونوں اداکاراؤں نے بھارت جا کر قسمت آزمائی لیکن عزت کے بدلنے بدنامی ہاتھ آئی۔ فوٹو: فائل

ایک بھارتی اخبار کے مطابق بالی ووڈ میں کام کرنے والی متنازعہ ترین 5 غیر ملکی اداکاراؤں میں دونوں پاکستانی ہیرؤئینز شامل ہیں۔


آج کل بالی ووڈ میں غیر ملکی ادکارائیں دھڑا دھڑ کام کر رہی ہیں۔ پاکستانی ہیرؤئینز بھی قسمت آزمانے بھارت جاتی ہیں۔ کام ملے نہ ملے، بدنامی ضرور مل جاتی ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے تو وینا ملک اور میرا کو بالی ووڈ میں کام کرنیوالی غیر ملکی اداکاراؤں میں سے متنازعہ ترین قرار دیدیا ہے۔ وینا کو تو بالی ووڈ میں یاد ہی ڈرامہ کوئین کے نام سے کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کام تو سی کلاس فلموں میں کیا اور نام کمایا اسکینڈلز سے۔ وینا نے ایک طرف غیرمناسب تصاویر بنوا کر بدنامی مول لی تو دوسری طرف ان کے مختلف ہیرؤز کے بعد اپنے سیکریٹری سے تعلقات کا چرچا بھی ہوا۔ میرا تو خیر پاکستان میں بھی ڈرامے کر کے خود کو خبروں میں اِن رکھتی ہیں۔ فلم نظر سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ بالی ووڈ میں بھی جا کر ان کی عادتیں نہ بدلیں۔ اب پاکستانی اداکارؤں کو کون سمجھائے کہ شہرت اچھا کام کرنے سے ملتی ہے۔
Load Next Story