خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری دے دی

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرائے جائیں گے، معاون خصوصی برائے اطلاعات

نومبر اور دسمبر اور مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں ، کامران بنگش فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری دے دی ہے۔


پشاور میں میڈیا سے بات وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلی محمود خان کی صدارت میں ہوا جس میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری دی گئی، بلدیاتی الیکشن کے لیے شیڈول بنا لیا ہے جو جلد ہی الیکشن کمیشن کو پیش کریں گے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرائے جائیں گے، نومبر سے مئی تک ویلج کونسل اور بعد میں سٹی کونسل کے الیکشن ہوں گے، پہلے مرحلے ویلج اور نیبرہوڈ کونسل میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
Load Next Story