خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے
ISLAMABAD:
شادی میں ناچنا
اقراء نواز،لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوست کے گھر اس کے چچا کی شادی پہ گیا ہوا ہوں اور ڈھول والوں کے ساتھ خوب ناچ گا رہا ہوں ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی راز جو آپ نے ابھی تک پوشیدہ رکھا ہوا ہے وہ فاش ھو جائے گا ۔ مقاصد میں گڑ بڑ ہو سکتی ھے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ھے ۔ کاروبار میں جن لوگوں پر آپ کو اعتماد تھا ، وہ بھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں ۔ کاروبار میں عقل سے کام لیں اور منصوبہ بندی کے تخت کاروبار کریں ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
جانوروں کی منڈی میں حملہ
ظفر خان، شیخوپورہ
خواب: میری امی نے خواب دیکھا کہ وہ منڈی ابو کے ساتھ قربانی کا جانور دیکھنے گئی ہوئی ہیں۔ وہاں پہ ایک اونٹ ان کی طرف بے قابو ہو کر بڑھتا ہے اور ان کا ہاتھ چبانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس پہ میرے ابو گھبرا جاتے ہیں اور ایک اینٹ اٹھا کر اس کو مارتے ہیں۔ برائے مہربانی میری والدہ کو اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ خدا نہ کرے کوئی دشمنی کر سکتا ہے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس سے کسی سفر میں ناکامی کا بھی امکان لیا جا سکتا ہے۔ اس سے یقینی طور پہ طبیعت میں رنج و ملال پیدا ہو گا۔ ذھنی طور پہ بھی کافی خوف رہے گا ۔ اور اس سے مراد کاروباری معاملات میں بھی کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ آپ ایک تو نماز پنجگانہ کی پابندی کریں دوسرا کثرت سے استغفار کیا کریں ۔
خشک میوہ کھانا
ثمینہ غفور، کامونکی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی ہمسائی کے ساتھ اس کے والدین کی طرف گئی ہوئی ہوں اور وہاں ان کی والدہ مجھے کشمش سے بھرا ایک لفافہ دیتی ہیں۔ میں اس کو دیکھ کے بہت خوش ہوتی ہوں ۔ کچھ تو میں نکال کے راستے میں ہی کھانا شروع کر دیتی ہوں اور باقی یہ سوچ کے بیگ میں رکھ لیتی ہوں کہ گھر جا کر سب کے ساتھ کھاوں گی۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ھے جو کہ کسی خوشخبری یا منافع بخش چیز پہ دلالت کرتا ھے۔آپکو کاروباری ازدواجی یا تعلیمی معاملات میں کہیں کوء خوشخبری مل سکتی ھے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور یاللہ یا رحمن یا رحیم کا ورد کیا کریں۔
کھانا پکانا
فضیلہ بی بی،قصور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوں اور کسی مہمان کی آمد کے لئے خوشی خوشی کچھ پکا رہی ہوں ۔ پھر دیکھتی ہوں کہ میرے کافی عزیز و اقارب میرے والدین سمیت میرے گھر آئے ہیں اور میں بہت خوش ہو رہی ہوں ، ساتھ ساتھ میز پہ مختلف کھانے بھی سجا رہی ہوں ۔ پھر جب سب محفل میں بیٹھ جاتے ہیں تو میں دیکھتی ہوں کہ میرے ماموں تلاوت کر کے میرے لئے دعا کرتے ہیں جس پہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آپ کی پریشانی دور ہو گی۔ رنج و الم سے نجات ملے گی۔ یہ باعث فرحت و رحمت ہے۔ والدین کی محبت و شفقت بھی نصیب ہو گی ۔آپ والدین کی خدمت کیا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔کثرت سے یا شکور کا ورد کیا کریں۔
کتے کا حملہ
محمد خان، ڈیرہ اسماعیل خان
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں بازار میں پھر رہا ہوں اور کہیں سے ایک کتا دوڑتا ہوا آتا ہے اور میری طرف لپکتا ہے۔ میں تیزی سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں مگر وہ بہت تیزی سے میری طرف بڑھتا ہے اور میری ٹانگ پہ کاٹ لیتا ہے۔ میں چھڑانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
محفل نعت میں شرکت
کامران صدیقی ، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک نعتیہ محفل میں شرکت کے لئے اپنے دوست کے ساتھ جاتا ہوں ۔ وہاں بڑے اچھے اچھے نعت خواں تشریف لائے ہوتے ھیں ۔ یہ نعت خواں ہمارے نبی کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہوتے ہیں ۔ ان کا کلام بہت اچھا ہوتا ہے۔ میں بھی اس محفل کو سننے کے لئے وہاں ایک کونے میں بیٹھ جاتا ہوں ۔ بہت مزہ آ رہا ہوتا ھے اور میں خوب خشوع و خضوع سے سب سن رہا ہوتا ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے دین و دنیا میں بھلائی ہو گی ۔ آپ کے کاروبار میں ترقی ہو گی جس سے مال و وسائل دونوں میں بہتری آئے گی ۔ دین کے ساتھ وابستگی زیادہ ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے حضور نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ کا مطالعہ لازمی کیا کریں ۔
شکر قندی کھانا
فرہاد علی قاسم، لاھور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور میرے دادا جان کے دوست ہمارے لئے شکر قندی لاتے ہیں ۔ ہماری چچی سب کے لئے دودھ میں وہ شکر قندی پکا کے لاتی ہیں ۔ ہم سب لوگ بہت مزے سے اس کو کھاتے ہیں ۔ اس کا ذائقہ بے حد لذیذ ہوتا ہے ۔ میں اپنی چچی سے کہتا ہوں کہ مجھے زیادہ پیک کر دیں تا کہ میں اپنے ساتھ لے جا سکوں ۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ میں کسی بزرگ کے مزار پہ ہوں اور وہاں ایک بزرگ بیٹھے ہیں۔ میں ان کی خدمت میں وہ شکرقندی پیش کرتا ہوں تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور مجھے دعائیں دیتے ہیں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے بزرگوں سے فیض ملے گا ۔ اور ان کی خدمت کرنے کی بھی سعادت حاصل ہو گی ۔ دین و دنیا دونوں میں کامیابی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھا کریں ۔کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
باغ میں تسبیح پڑھنا
عطیہ بانو، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی بھابی کے ساتھ ان کی کسی رشتہ دار خاتون کے گھر آئی ہوں اور ان کا گھر دیکھ کر حیران ہوتی ہوں کہ اتنا سر سبز اور پھولوں سے بھرا ہوا ۔ گھر ہوتا ہے ۔ میں اس خاتون کے باغ میں ہی بیٹھ جاتی ہوں ، جہاں پرندوں کی بہت پیاری آوازیں ہوتی ہیں اور بے حد سر سبز گھاس اور خوبصورت پھول کھلے ہوتے ہیں۔ میں سارا وقت خوشی سے ان کو دیکھتی اور اللہ کی تسبیح ہی بیان کرتی رہتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کو راحت و آرام نصیب ہو گا ۔ پریشانیوں سے نجات ملے گی ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خوشخبری ملے ۔ کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا جس سے گھر میں آرام و سکون ہو گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
جوتا گم ہونا
انیلہ کوثر، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور کہیں جانے کے لئے تیار ہو رہی ہوں مگر میرا جوتا نہیں مل رہا ۔ میں بہت پریشان ہوں اور سارا گھر تلاش کرتی پھر رہی ہوں ۔ مگر کہیں کوئی جوتا نظر نہیں آتا ۔ بس اسی تلاش اور پریشانی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نا کرے گھریلو زندگی میں کوئی مسلہ ہو سکتا ہے ۔ جس کی وجہ سے گھر میں پریشانی و نا چاقی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت سے کیا کریں ۔ مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔
پانی کی بوتل
سدرہ خانم، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری ایک کولیگ کچھ بوتلوں میں آب زم زم کی طرح کا کوئی پانی لائی ہیں جو کہ مجھے بھی دیتی ہیں ۔ میں پیتی ہوں تو حیران ہوتی ہوں کہ اتنا میٹھا اور خنک پانی ۔ پھر میں ان کے پاس دوبارہ جاتی ہوں اور دوبارہ ا ن سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے مزید ایک بوتل دے دیں تا کہ میں اپنی والدہ کے لئے بھی گھر لے جا سکوں جس پہ وہ مجھے ایک اور بڑی سی بوتل دیتی ہیں اور میں خوشی خوشی اسے لے کے آ جاتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ھے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے ہر چیز میں برکت ہو گی ۔ اگر بیمار ہیں تو شفا ملے گی ۔ کاروبار میں بھی بہتری ہو گی جس سے مال و وسائل میں بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں ۔
جھگڑا ہونا
تبسم خان ، وھاڑی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری اپنے کالج میں کچھ لڑکوں سے لڑائی ہو گئی ہے اور میرے دوستوں نے ان سے لڑائی شروع کر دی ہے ۔ میں سب کو منع کرتا ہوں مگر شور میں کوئی میری بات نہیں سنتا ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ جیسے ہم سب جیل میں ہیں اور میں بہت پریشان ہو کر اللہ سے رو رو کے دعا کرتا ہوں ۔ اسی وقت مجھے اپنے پرنسپل نظر آتے ہیں جو میری طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں کہ یہ لڑکا ایسا نہیں اس کو جانے دو ۔ پھر میں ان کے ساتھ باھر آ جاتا ہوں اور گھر آ کے اللہ کا خوب شکر ادا کرتا ھوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات ملے گی ۔ اگر خدانخواستہ کسی مقدمے میں پھنسے ہیں تو بھی اللہ تعالی کی مہربانی سے خلاصی ہو گی ۔ آپ کی عزت و توقیر میں اضافہ ہو گا ۔ آ پ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔
دوستوں سے ملاقات
ذیشان سکندر ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں پاکستان آیا ہوا ہوں اور یہاں خوب سردی کا موسم ہے ۔ میں اپنے سب بہن بھائیوں کو کھانے پہ بلاتا ہوں اور پھر ہم سب چھت پہ آگ جلا کے بیٹھ جاتے ہیں ۔ بہت مزہ آتا ہے ۔ سب خوب ہنستے بولتے اور پرانے قصے چھیڑتے ہیں ۔ میں بہت خوش ہوتا ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو کاروباری معاملات یا تعلیمی میدان میں کامیابی و ترقی ملے گی ۔ رزق میں بھی اس کی بدولت اضافہ ہو گا ۔ جس سے مال و وسائل میں بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں ۔ اور کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
آم کھانا
منصور شیخ ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارا کالج میں آخری دن ہے اور سب لوگ مل کے خوب شور شرابا مچا رہے ہیں ۔ میں اور میرے دوست بھی خوب مزے کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو تنگ کر رہے ہیں ۔ ہمارے ایک پروفیسر کے پاس بہت زیادہ پھل ہوتا ہے جو وہ ایک ٹیبل پر لگا کے بیٹھے ہوتے ہیں پھر وہ ھمیں بھی کھانے کی دعوت دیتے ہیں ۔ میں بہت سارے آم اٹھا لیتا ہوں اور خوب مزے لے لے کر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کے کھاتا ہوں ۔ وہ بہت ہی میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ آپ کے کارو بار میں برکت ہو گی جس سے آپ کے وسائل میں اضافہ ہو گا ۔ اللہ تعالی غیب سے مدد فرمائیں گے ۔ رات کو سونے سے پہلے نبی کریمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کیا کریں ۔
درخت لگانا
ماھم شکور،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کالج کے گروپ کے ساتھ کہیں دور دراز کے علاقے میں درخت لگا رہی ہوں، پھر میں دیکھتی ہوں کہ وہ جگہ بہت ہری بھری ہو گئی ہے۔ ہر طرف سبزہ ہے اور لہلہاتے درخت ۔ سب لوگ بہت خوش ہوتے ہیں اور میں بھی یہ سب دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں ۔ میری امی بھی ادھر ہوتی ہیں اور وہ اس بات سے بہت خوش ہوتی ہیں اور خود بھی درخت لگانا چاہتی ہیں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے کسی خوشخبری کے ملنے پہ دلیل کرتا ہے ۔ کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی بھی امید ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ خواب اچھا ہے اس میں بالکل بھی گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے ۔
بیل گم ہونا
ارم خان، لاہور
خواب : یہ خواب میں نے نہیں بلکہ میرے ابو نے دیکھا ہے کہ ہم ایک بیل خرید کے لائے ہیں اور ہم نے اس کو اپنے صحن میں باندھ دیا ہے۔ ہمسائے وغیرہ بھی آ کر ہم کو مبارک باد دیتے ہیں ۔ پھر میں اس کے آگے چارہ ڈالتی ہوں مگر وہ کھاتا نہیں۔کچھ دیر بعد ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کہیں نہیں ہے ۔ ہم سارا علاقہ دیکھتے ہیں مگر وہ کہیں نہیں ہوتا ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔کاروبار اور نوکری میں مالی پریشانی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت۔سے پڑھا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔ چھت پہ پرندوں کو دانہ ڈالنے کا بھی اہتمام کیا کریں ۔
قرآن کی آیات لکھنا
فردوس آپا ، گوجرانوالہ
خواب : میری چھوٹی بہن نے خواب میں دیکھا کہ ہم اپنی نانی کے گھر گرمیوں کی چھٹیوں میں آئے ہوئے ہیں ۔ یہاں میری نانی کے رشتے داروں کے ہاں ہماری دعوت ہوتی ہے جس میں مجھے بہت خوبصورت قلم ملتا ہے جس سے میں قرآن پاک کی آیات لکھتی ہوں ۔ سب لوگ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور میں خود بھی حیران ہو رہی ہوتی ہوں کہ اتنی خوبصورتی سے میں نے کیسے لکھ لیا ۔ یہاں پر موجود لوگ مجھ سے اصرار کرتے ہیں کہ میں ان کو بھی کچھ لکھ کر دوں ۔ اور میں خوشی خوشی ان سب کے لئے فرمائشیں نوٹ کرنے لگ جاتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
تحفے میں بکری ملنا
ساجد، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میری کسی رشتے دار نے ہمارے لئے تحفتاً ایک بہت صحت مند بکری بھیجی ہے ۔ میری بیوی اس کو دیکھ کر بہت ناراض ہو رہی ہے کہ ہم کہاں رکھیں گے اور اس سے تو بہتر ہے کہ بیچ دیا جائے ۔ مگر مجھے وہ بہت پسند آتی ہے اور میں سختی سے کہتا ہوں کہ نہیں میں خود اس کی دیکھ بھال کر لوں گا ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی رحمت سے آپ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا ۔ نیک نامی میں اضافہ ہو گا جو کاروبار یا نوکری یا پھر گھریلو سطح پہ بھی ہو سکتی ہے ۔ آپ صلہ رحمی سے کام لیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔