بسوں اور ٹرینوں میں سفر کا شوقین آوارہ کتا

بوجی نامی کتا پابندی سے بسوں، ٹرینوں اور سیاحتی کشتیوں میں طویل سفر طے کرتا ہے

تصویر میں دکھائی دینے والا آوارہ کتا سفر کا شوقین ہے اور ایک دن میں 20 کلومیٹر تک کا سفر کرلیتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ابھی چند دنوں قبل کی بات ہے کہ یورپ سے ایشیا جانے کشتی میں مسافر بھرے تھے لیکن ان کی نظر ایک کتے پر جمی تھی جو بہت آرام سے سفر کا لطف اٹھا رہا تھا۔

بوجی ایک آوارہ کتا ہے جو ہرروزکسی بس، کشتی، میٹروٹرین یا شہروں کے درمیان چلنے والی ریل میں دکھائی دیتا ہے۔ یہاں تک کہ روزانہ وہ 30 کلومیٹر تک کا سفر بھی طے کرلیتا ہے۔

سنہرے مائل کتھئی رنگ والے بوجی کے گلے میں ایک مائیکروچپ پڑی ہے جس کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ یہ سفر کا جنونی ہے اور ایک دن میں 29 میٹرواسٹیشن پر اترچکا ہے۔ اسے سمندری کشتیوں کا مسافر بھی دیکھا گیا ہے۔ لگتا ہے کہ اس کے پاؤں میں چکر ہے اور یہ طویل سفر کا شوقین ہے۔


دو ماہ قبل بوجی نامی کتا لوگوں کی نظروں میں آیا۔ میٹروبس کے ایک اہلکار ایلِن ایرول نے بتایا کہ یہ جانتا ہے کہ اسے کہاں جانا ہے، کہاں اترنا ہے، گویا وہ جانتا ہے کہ اس کے سفر کا کیا مقصد ہے۔



ماہرین نے جب ٹریکنگ ڈیٹا دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ استنبول کی تاریخی ٹرام میں سفر کرنے کا شوقین ہے اور اکثر وہاں دکھائی دیتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ٹرانسپورٹ قوانین کا خیال بھی رکھتا ہے۔ بوجی بہت صبر سے ٹرین رکنے کا انتظار کرتا ہے اور رکاوٹ ہٹنے پر ہی آگے بڑھتا ہے۔

اکثر یہ میٹرو کے عین درمیان پہنچ جاتا ہے اور وہاں آرام سے بیٹھ جاتا ہے جہاں لوگ اسے دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ ترک باشندے پالتو بلیوں اور کتوں کا بہت خیال رکھتےہیں۔ اسی وجہ سے بوجی کی تصاویر اور ویڈیو اس وقت ترک سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
Load Next Story