عالمی منڈیوں میں خوردنی تیل 25 ڈالر فی ٹن سستا ہوگیا

15 سے 20 دن یہی رجحان رہا تو قیمت میں کمی کا فائدہ مقامی صارفین کو منتقل کردیا جائے گا، تاجر

15 تا20دن یہی رجحان رہا تو قیمت میں کمی کا فائدہ مقامی صارفین کو منتقل کردیا جائے گا، تاجر۔ فوٹو: فائل

عالمی منڈیوں میں خوردنی تیل کی قیمت میں 25 ڈالر فی ٹن تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے اس کی فی ٹن قیمت 820 ڈالر تک گر گئی ہیں۔

خوردنی تیل کی درآمد وتجارت سے وابستہ کاروباری برادری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی سے ملک میں خوردنی تیل کی قیمت کم ہونے کے امکان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران ملک کے بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں خوردنی تیل کی قیمتیں 145 روپے تا 160 روپے فی کلوگرام رہی ہیں جبکہ قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔




انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ پندرہ تا بیس دنوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا تو مقامی صارفین کو قیمت میں کمی کا فائدہ منتقل کردیا جائے گا کیونکہ بعض اوقات عالمی منڈیوں میں قیمتیں پندرہ بیس دن کم رہنے کے بعد دوبارہ بڑھنا شروع ہو جاتی میں جس کے باعث صارفین کو قیمتوں میں کمی سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا۔ گزشتہ سال کے دوران ملک میں خوردنی تیل کی طلب 3.2 ملین ٹن تھی جس میں سے 2.4 ملین ٹن یعنی 75 فیصد تیل درآمد کیا گیا تھا۔ ملک میں خوردنی تیل و گھی تیار کرنے والے 99 رجسٹرڈ کارخانے کام کررہے ہیں جو اپنی ضروریات کیلیے اوپن مارکیٹ سے خام خوردنی تیل خریدتے ہیں۔
Load Next Story