منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ضمانت مسترد
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا
بالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پارٹی کے دوران منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے آریان خان کی نارکوٹک کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہونے کی مدت آج ختم ہو رہی تھی۔ بیٹے کی ضمانت کے لیے معروف اداکار شاہ رخ نے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔
سماعت کے دوران وکیل کا کہنا تھا کہ آریان خان ایک معزز اور معروف خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور ان کے رہائی کے بعد فرار ہونے کے امکانات نہیں اس لیے عدالت آریان خان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔
یہ خبر پڑھیں : آریان خان کی زندگی اور مستقبل کیساتھ شرمناک کھیل کھیلا جارہا ہے، روینہ ٹنڈن
آریان خان کے وکیل نے مزید دلائل دیے کہ ان کے مؤکل سے نہ تو منشیات برآمد ہوئی اور نہ ہی وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد شواہد کو مٹا سکتے ہیں۔ انھیں صرف واٹس ایپ چیٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔
اس پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل نے کہا کہ کوئی کتنا مشہور ہے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ہمیں اس پر غور کرنا ہو گا کہ لوگ کتنے بااثر ہیں اور شواہد میں چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : عدالت کے باہر شاہ رخ خان کی بیٹے کو گلے لگانے کی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
اے ایس جی سنگھ نے مزید دلیل دیے کہ یہ کوئی الگ تھلگ کیس نہیں ہے اور ضمانت کی نوعیت میں کسی بھی قسم کا تحفظ تفتیش میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 23 سالہ آریان خان کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کردی تاہم عدالت نے ان کے وکیل سے ضمانت کے لیے دوسری درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر میری فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان ہمیشہ ان کیسا تھ ہوں گے، شاہ رخ خان
واضح رہے کہ انسداد منشیات کے ادارے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز شپ سے 2 اکتوبر کو دیگر دوستوں کو کے ہمراہ حراست میں لیا تھا۔