بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم مزارِ قائد کو گلابی رنگ سے روشن کردیا گیا
کراچی میں بڑے پیمانے پر شوکت خانم اسپتال کی تعمیر دسمبر 2023 تک مکمل ہوجائے گی، سی ای او شوکت خانم اسپتال
شوکت خانم اسپتال کی جانب سے تاریخی عمارت مزارِ قائد کو بریسٹ کینسر سے آگاہی مہم کے تحت گلابی رنگ سے روشن کردیا گیا۔
شوکت خانم اسپتال کی جانب سے ملک بھر میں جاری بریسٹ کینسر سے آگاہی مہم کے تحت مزارِ قائد کی عمارت کو گلابی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ای او شوکت خانم اسپتال ڈاکٹر محمد عاصم نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے، ہر سال پاکستان میں 75 ہزار کینسر کے نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ تعداد چھاتی کے کینسر کی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج بروقت تشخیص کے ذریعے ممکن ہے جب کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر تیسرے شوکت خانم اسپتال کی تعمیر دسمبر 2023 تک مکمل ہوجائے گی۔