دورہ پاکستان کی منسوخی پر گپٹل تاحال رنجیدہ
ہرمتعلقہ شخص کومایوسی ہوئی،جلد وہاں کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی،کیوی بیٹر
دورہ پاکستان کی منسوخی پر مارٹن گپٹل تاحال رنجیدہ ہیں۔
گزشتہ ماہ منسوخ ہونے والا دورہ پاکستان مارٹن گپٹل کے لیے کم بیک کا ایک موقع تھا مگر ایک بھی میچ نہیں ہوسکا، ورچوئل میڈیا کانفرنس میں سینئر بیٹر نے کہا کہ سیریز کا نہ ہونا مجھ سمیت ہر متعلقہ شخص کے لیے مایوس کن تھا، ہم سب کرکٹ کھیلنے اور ورلڈ کپ سے قبل اچھی سرگرمی کے منتظر تھے مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ میں جانتا ہوں کہ پاکستانی واقعی ملک میں کھیل کی واپسی کے منتظر تھے، ہم سب پْرامید ہیں کہ جلد ہی وہاں کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی۔
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ہوگا، اس حوالے سے مارٹن گپٹل نے کہا کہ گرین شرٹس ایک سخت جان حریف ہیں، یواے ای کی کنڈیشنز میں جاندار مقابلہ ہوگا، ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تسلسل بھی برقرار رکھنا پڑیگا، ہم اس مقابلے کے منتظر ہیں اور اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں شرکت کرنے والے کیوی کرکٹر نے کہا کہ اس وقت پچز بہت اچھی تھیں،آئی پی ایل میں کچھ بڑے اسکور دیکھے ہیں، اب پچز کافی استعمال شدہ لگ رہی ہیں، اس لیے لو اسکورنگ ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے، بہرحال حتمی صورتحال کا اندازہ تو میدان میں اتر کر کنڈیشنز کا جائزہ لینے کے بعد ہی ہوگا۔
مارٹن گپٹل نے کہا کہ میں نے کیریئر میں طویل سفر طے کیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میرا 12 واں آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا، ملک کی نمائندگی کا موقع ایک بہت بڑا اعزاز ہے، میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بہترین کوشش کروں گا۔