صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا

صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔


صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا، میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔
Load Next Story