آواران میں ایف سی کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر

(فوٹو : فائل)

آواران میں ایف سی سے مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جن سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فرنیٹئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔
Load Next Story