نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا
قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لےلیا، ذرائع
قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے کے دفتر کے قریب دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب میں قائم قانونے نافذ کرنے والے حساس ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ارد گرد کے لوگ دفتروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیاہے، اور اس سے تفتیش جاری ہے،جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو سرچ کرکے کلیئر قرار دے دیا ہے۔