آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری قرض کی تیسری قسط ملنے کا امکان

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کے باوجود قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کے باوجود قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات دبئی میں جاری ہیں۔


وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کے باوجود قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار20 رکنی ٹیم کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف ٹیم کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق بریف کر رہے ہیں۔ دوسری سہ ماہی میں پاکستان ٹیکس وصولی سمیت زرمبادلہ کے ذخائر مقررہ ہدف تک بڑھانے میں ناکام رہا تاہم توقع ہے کہ وزیر خزانہ 54 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کیلیے آئی ایم ایف کو رضامند کر لیںگے۔
Load Next Story