نیب نے مریم نواز کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست دائر کردی
مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا، نیب کا موقف
نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز عدالت میں ہر پیشی کو سیاسی تھیٹر میں بنا دیتی ہیں، وہ کمرہ عدالت کو پریس کلب میں تبدیل کر دیتی ہیں، کمرہ عدالت میں رپورٹر اور وی لاگرز کو انٹرویو دیتی ہیں، کمرہ عدالت کو کارکنوں اور حامیوں سے بھر دیتی ہیں اور پیشی کے بعد پریس کانفرنس بھی کرتی ہیں، مریم نواز کے پریس کانفرنس میں "ہائی رینک آفیشلز " اور نیب کے خلاف بیانات اشتعال انگیز ہوتے ہیں، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا، مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئی ، نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ کیا گیا، ملزمان کا کنڈکٹ ان کے خلاف گواہان پر بھی دباؤ ڈالنے کا سبب بنا،اس لئے ان کی ضمانت منسوخ کی جائیں۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائی تھیں، جن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں زیر سماعت ہیں، عدالت عالیہ نے ملزمان کی سزائیں معطل کررکھی ہیں۔