سندھ حکومت سے ایک ماہ میں بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹی فکیشن طلب

الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو حلقہ بندیوں کے لیے مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے کا بھی حکم

سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق بھی تمام ترامیم ایک ماہ کے اندر مکمل کر لے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

ABBOTTABAD:
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سے ایک ماہ میں حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹی فکیشن طلب کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں سندھ حکومت ایک ماہ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق بھی تمام ترامیم کا نوٹی فکیشن اور حلقہ بندیوں کے لیے مطلوبہ ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔


الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ ڈیٹا اور بروقت ترمیم کرکے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو مقدمہ دوبارہ سماعت کے لئے مقرر ہوگا، حکم پر عمل درآمد نہ ہو تو آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت سے بھی ایک ماہ میں حلقہ بندی اور قانون میں ترمیم کے نوٹی فکیشن طلب کرلیے ہیں۔
Load Next Story