سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 116000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 99451 روپے ہوگئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر 750 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 1763 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99451 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 2000 روپے کم ہے تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1200.27 روپے پر مستحکم رہی ہے۔