بلوچستان کی سیاست کا نیا رخ ناراض رکن ظہور بلیدی بی اے پی کے قائم مقام صدر مقرر
ظہور بلیدی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اختلافات کے باعث بطور وزیر خزانہ وزارت سے استعفی دیا تھا
بلوچستان میں برسراقتدار سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی نے ناراض رکن اسمبلی ظہور بلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر مقرر کردیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے باہمی مشاورت سے نائب صدر ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر بنایا گیا ہے۔
ظہور بلیدی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اختلافات کے باعث بطور وزیر خزانہ وزارت سے استعفی دیا تھا جب کہ انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلی جام کمال کے خلاف 14 ارکان کے ہمراہ تحریک عدم پر دستخط بھی کئے تھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان عوام پارٹی میں شدید اختلافات کے باعث وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف ان کی اپنی ہی جماعت کے ارکان نے تریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے، پارٹی اختلافات کے باعث جام کمال چند روز قبل اپنی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے چکے ہیں تاہم وہ وزارت اعلیٰ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔