امریکا نے یورپ میں سمندری جہازوں پر میزائل لگانے شروع کر دیے
آئندہ 2 سال میں مزید 3 جہازوں کو اینٹی میزائل نظام سے لیس کیا جائے گا، چک ہیگل
پنٹاگان نے یورپ میں اینٹی میزائل نظام کے تحت سمندری جہازوں پر میزائل آئجز لگانے شروع کر دیے۔
یہ بات میونخ میں سلامتی سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ چک ہیگل نے کہاکہ آئندہ 2 سال میں مزید 3 جہازوں کو اینٹی میزائل نظام سے لیس کیا جائے گا، تاکہ یورپ کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے خدشے کے تحت کیا جا رہا ہے۔