طالبان حکومت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ پی آئی اے  کا فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور

افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطلی کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع، معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطلی کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع، معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا فیصلہ . فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
طالبان حکومت اور افغان سول ایوی ایشن کے غیر پیشہ ورانہ رویہ کے خلاف پی آئی اے انتظامیہ نے افغانستان کے لئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکام کی جانب سے پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں مداخلت اورافغان سول ایوی ایشن کے عدم تعاون کے سبب معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس ضمن میں عدم تعاون کے سبب قومی ائیر لائن کا افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کرنے پر غور بھی کیا جا رہا ہے اور افغانستان کے لئے جاری فلائٹ آپریشن معطلی کا فیصلہ آئندہ چند روز کیے جانے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق افغان سول ایوی ایشن اور طالبان حکومت کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے عدم تعاون کے باعث پی آئی اے کو افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Load Next Story