ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سردی کی شدت میں اضافہ
آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش جبکہ کوئٹہ، ژوب اور قلات میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم، کیل اور کہوٹہ کے زیریں علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع غذر اوردیامر میں تیسرے روز بھی برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور سیاحوں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں میں پھنس گئی ہے۔ چترال شہر اور گردونواح میں ہونے والی برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل بند ہوگئی ہے جس نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن اور مختلف قبائلی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور اور گردونواح میں دو روز روز سے وقفے وقفے سے مینہ برس رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت پوٹھوہار ریجن میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کے باعث جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے وہیں لوگوں کی بڑی تعداد اس موسم سے لطف اندوز بھی ہورہی ہے۔ ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے ایبٹ اباد مری شاہراہ بند ہے۔ پنجاب میں لاہور سمیت ساہیوال، گوجرہ، قصور، شورکوٹ، ۔جہلم ، چنیوٹ، قصور، رینالہ خورد ، احمد پور سیال ، شورکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔ زیارت میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد زیارت کا لورالائی سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے اس کے علاوہ کوژک ٹاپ میں برفباری سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، وادی نیلم، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تین سے چار روز کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کراچی میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔