پارٹی کی صدارت نہیں چھوڑی وزیر اعلیٰ بلوچستان
تحریک عدم اعتماد کا سامنا کروں گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی صدارت سے استعفی نہیں دیا بلکہ پارٹی صدارت چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر بلوچستان میں جاری سیاسی عدم استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات سے پہلے اور بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ میں نے پارٹی صدارت سے استعفی نہیں دیا بلکہ پارٹی صدارت چھوڑنے کا امکان اظہارکیا تھا، ہارس ٹریڈنگ کا الزام درست نہیں، اتحادی اور ناراض ارکان میں کچھ لوگ میرے ساتھ ہیں۔
جام کمال نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی، اس سلسلے میں آئندہ 2 سے 3 روز میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔