خیبرپختونخوا حکومت کی مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز مسترد

صوبائی حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے انتخابات کی بھی تجویز دی

صوبائی حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے انتخابات کی بھی تجویز دی - فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کی مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔


صوبائی حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دی اور مؤقف اختیار کیا کہ دسمبر میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے انتخابات کرانا چاہتے ہیں، دوسرے مرحلے میں مئی میں انتخابات کرائے جائیں۔

الیکشن کمیشن میں صوبائی وزیر خوراک عاطف خان نے صوبائی حکومت کی نمائندگی کی۔ حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے انتخابات کی بھی تجویز دی تاہم الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔
Load Next Story