حکومت نے بجلی مزید 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
نئے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا
حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا، اور بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، نیپرا نے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیا سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا۔