زرنش نے میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والے کو انگریزی تو کیا اردو بھی ٹھیک طرح نہیں آتی ہوگی، اداکارہ
اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہنے والی معروف اداکارہ میرا کا مذاق بنانے والوں کو اداکارہ زرنش خان نے سبق سکھا دیا ہے۔
چند روز سے اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ میرا انگریزی میں باتیں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ 'میں لکس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی کامیابی مکمل کرلی اور 'آئی ایم' بہت خوش ہوں آج'۔
میرا کا یہ ویڈیو کلپ لکس اسٹائل ایوارڈ کا ہے۔ سوشل میڈیا پر میرا کے اس کلپ کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے اور صارفین مختلف میمز بھی بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔
ٹیلی ویژن اداکارہ زرنش خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے میمز اور ویڈیو کلپ بنانے والوں کا تعلق بے وقوف گروہ سے ہے جنہیں انگریزی تو کیا اردو بھی ٹھیک طرح نہیں آتی ہوگی۔
زرنش خان نے کہا کہ سائبر نیٹ ورک کی آڑ میں اپنی شناخت چھپانے کی وجہ سے آپ کو دوسرے لوگوں کا مذاق بنانے کا کوئی حق نہیں، ممکن ہے کہ اداکارہ میرا ٹھیک انگریزی نہیں بولی سکتی لیکن کیا یہ جرم ہے؟
اداکارہ نے میمز بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کتنی اچھی انگریزی جانتے ہیں؟ کیا آپ اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں؟ میں شرط لگاتی ہوں کہ آپ تیار نہیں ہیں، براہ مہربانی اتنا کم ظرف ہونے چھوڑ دیں۔'