پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
عوام مہنگائی کے طوفان کے خلاف گھروں سے نکلیں، پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے، فضل الرحمان
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے حالیہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
جمعیت علما اسلام (ف) و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پی ڈی ایم میں شامل سربراہان کے مشورے سے بیان جاری کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم کے مؤثر اقدام کی ضرورت تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک سے عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے، آئے روز مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں، عام آدمی خودکشی پر مجبور ہوگیا ہے، ہم اگلے دو ہفتوں کے لیے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کر رہے ہیں، بارہ ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے مظاہرے کیے جائیں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے رابطہ کریں، عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ مہنگائی کے اس طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں، پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے، ہم ایسے حکمرانوں کو جو قوم کے لیے عذاب مزید مسلط نہیں ہونے دینا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا بھی مہنگائی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ملکی قرضے 25 ہزار سے بڑھ کر 45 ہزار ہوگیا ہے، معاشی شرح نمو 5 اعشاریہ 8 فیصد سے زیرو ہوگیا، کرپٹ جعلی حکمرانوں کو قوم پر مسلط ہونے کا حق نہیں، عوام پیٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئے ہیں، پندرہ جون سے اب تک 30 روپے ستر پیسے پیٹرول بڑھ گیا، حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کی بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے، قوم کی قیادت غلامانہ ذہنیت کے لوگوں کے پاس ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کی چراگاہ بنا دیا ہے، پی ڈی ایم کہہ چکی ہے کہ سلیکٹڈ نااہل اور نالائق حکومت ناکام ہوچکی، کرپٹ ترین حکومت ہے، کون ذمہ دار سلیکٹڈ یا سلیکٹرز؟
پریس کانفرنس کے دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سول بالادستی کی تحریک کی دعوت پر ساتھ دیں گے؟ اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں آپ کے سوال میں عمران خان کو وزیر اعظم کہنے پر احتجاج کرتا ہوں، ہم عمران خان کا کسی قسم کا ساتھ نہیں دیں گے۔