موئن جو داڑو کو حالیہ بارشوں سے شدید نقصان

ہیوی مشینری سے پانی نکالنے سے دیواریں مزید کمزور ہوجائيں گی، ڈائریکٹرآرکیالوجی اشفاق موسوی

تیز بارشوں سے موئن جوداڑو کی دیواروں میں کئی جگہ پردراڑیں پڑگئیں اورانیٹیں ریزہ ریزہ ہوکربکھررہی ہیں۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

سندھ میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے5 ہزارسال پرانےموئن جوداڑوکے آثار قدیمہ کوشدید نقصان پہنچایاہے۔



تیز بارشوں سے موئن جو داڑو کی دیواروں میں کئی جگہ پردراڑیں پڑگئیں اورانیٹیں ریزہ ریزہ ہوکربکھررہی ہیں۔ موئن جو داڑو کے اسٹوپا، ڈی کے ایریا، وی ایس ایریا، گریٹ باتھ سمیت دیگر حصوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیاجسے نکالنے کے لئے بالٹیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔


ڈائریکٹرآرکیالوجی اشفاق موسوی کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری سے پانی نکالنے سے دیواریں مزید کمزور ہوجائيں گی جس سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

Load Next Story