روپے کی تاریخی بے قدری امریکی ڈالر 17353 روپے کا ہوگیا

آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں تاخیر سے درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالرکی طلب میں اضافہ ہوا ہے، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن

زرِمبادلہ ذخائر کے باعث ڈالر کی قدر 155 تک ہونی چاہیے، سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر انٹر بینک میں 173.53 روپے کا ہوگیا ہے۔


پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 173 روپے سے تجاوز کرگئی تھی تاہم اس بعد اس گراوٹ میں قدرے کمی ہوئی تھی، بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر 76 پیسے اضافے کے بعد 173 روپے 53 پیسے پر جا پہنچا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 175 روپے میں خریدا جارہا ہے جب کہ متعدد ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر کی فروخت ہی روک دی ہے۔

ڈالر کی قدر کے حوالے سے سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک کے اقتصادی حالات اور ترسیلاتِ زر کی آمد کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں، زرِمبادلہ ذخائر اور ترسیلات میں بہتری کے باعث ڈالر کی قدر 150 سے 155 تک ہونی چاہیے، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں تاخیرکی اطلاعات سے درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے، آئی ایم ایف کے سخت مطالبات سے محسوس ہوتا ہے کہ روپے کو بے قدر کیا جائے گا۔
Load Next Story