مینار پاکستان واقعہ ریمبو کے خلاف شکایت کے بعد ایف آئی اے کو عائشہ کا انتظار

ریمبو کے خلاف درخواست دینے کے بعد ایف آئی اے کی عائشہ سے رابطے کی کوشش، موبائل فون بھی بند

عائشہ نے اب تک اپنا موبائل فون بھی جمع نہیں کروایا، ایف آئی اے ذرائع فوٹو: فائل

لاہور:
ایف آئی اے سائبر کرائم کو مینار پاکستان پر ہراسانی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ کا انتظار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے ساتھی ریمبو کی جانب سے ویڈیو شئیر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کو درخواست دی تھی، جس کے بعد ابھی تک عائشہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے سامنے پیش نہیں ہوئی۔


ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کا بیان ریکارڈ کرنے اور اس کے موبائل کے فرانزک کے بعد کارروائی آگے بڑھے گی ، ٹک ٹاکر نے ابھی تک اپنا موبائل فون بھی جمع نہیں کروایا، شکایت پر پیش رفت کے لیے متعلقہ حکام نے متعدد بار عائشہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جو نمبر اس نے دیا وہ بھی بند جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بھی تحریری بیان جمع کروایا تھا جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

 
Load Next Story