منشیات کیس شاہ رخ خان کی آریان سے ملنے کیلئے جیل پہنچنے کی ویڈیو وائرل
آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد شاہ رخ خان آج صبح بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے
منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملنے جیل پہنچ گئے۔
ممبئی کی سیشن کورٹ نے گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ایک بار پھر مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد آریان کو جیل سے رہائی نہیں مل سکی تھی۔
آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد شاہ رخ خان آج صبح آریان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے۔ کنگ خان کی جیل پہنچنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان جیل حکام کی جانب سے ذاتی طور پر ملاقات کی اجازت کے بعد بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے۔ گرفتاری کے بعد سے آج آریان کو جیل میں بند ہوئے 18 واں دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد
رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل نے بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے فوری بعد آریان خان کے وکلا نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ان کی درخواست پر سماعت بومبے ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر منگل کے روز ہوگی اور اس وقت تک آریان کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔
اس سے قبل شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری نے ویڈیو کال پر جیل میں بند بیٹے سے بات کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق آریان خان اپنے والدین سے بات کرتے ہوئے روپڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان والدین سے ویڈیوکال پر بات کرتے ہوئے رو پڑے
واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ آریان خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آریان کی جیل سے واپسی پر شاہ رخ اور گوری کا انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ
این سی بی کی جانب سے کروز پارٹی منشیات کیس میں اب تک 18 مرد اور2 خواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو دیگر قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔