باجوڑ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے فورسز کے 4 جوان شہید

شہدا میں  لانس نائیک مدثر، سپاہی جمشید، سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل ہیں، آئی ایس پی آر

شہدا میں  لانس نائیک مدثر، سپاہی جمشید، سپاہی عباالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل ہیں.فوٹو:فائل

ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات گئے سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ باجوڑ میں سرش آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان اور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر جن کا تعلق کوہاٹ سے تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے سپاہی 26 سالہ جمشید، پولیس کانسٹیبل سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطبق علاقے میں ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔
Load Next Story