توقع ہے امریکا علاقائی سلامتی میں پاکستانی مفادات کا خیال رکھے گاچوہدری نثار
پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اورشفافیت کی بنیادوں پرتعلقات کو مزیدمستحکم بناناچاہتا ہے، امریکی سفیر سے گفتگو
KARACHI:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکی سفیررچرڈ اولسن نے پیر کو ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور شفافیت کی بنیادوں پر تعلقات کو مزیدمستحکم بنانا چاہتا ہے۔ افغانستان سے 2014ء میں غیرملکی افواج کی واپسی کے بعد پاکستان کو اہم کردار اداکرنا ہے اور توقع ہے کہ امریکا علاقائی سلامتی میں پاکستانی مفادات کا خیال رکھے گا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا امن کے فروغ کیلیے پاکستان کی حکومت کے وژن کی قدر کرتا ہے اور توقع ہے کہ جلدہی یہ خطہ امن وترقی کی دوڑ میں شامل ہوگا۔
علاوہ ازیں ووزیرداخلہ چوہدری نثار نے پولیس اورسیکیورٹی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ راولپنڈی اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکی نشاندہی اور ان کیخلاف کارروائی کیلیے کوششیں تیزکریں۔ پیر کووزارت داخلہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس کو رینجرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد افراد کیخلاف کارروائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بھاری بھر سرچ آپریشن شروع کرنا چاہیے۔