ہمیں کمیٹیوں سے نہیں امن سے سروکارہےشرجیل میمن
حکومت طالبان سے مذاکرات کرکے امن قائم کرے،فیسٹیول کیخلاف پروپیگنڈاہورہاہے
سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلیے تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کو مینڈیٹ دیدیاہے۔
ہمیں کمیٹیوں سے کوئی سروکارنہیں، امن سے سروکارہے۔سندھ فیسٹیول کے ذریعے بلاول بھٹو زرداری سندھ کی5ہزار سالہ قدیم تہذیب اورثقافت کودنیا میں متعارف کرارہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں وال چاکنگ کے حوالے سے منظور ہونیوالا بل گورنر سے منظوری کے بعدفوری طورپر نافذکردیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے پیرکو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کرکے امن قائم کیاجائے۔ ڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوںکی پاکستان میں گرفتاری کے سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اگرکوئی گرفتاری ہوئی ہوتی توملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا جاتا۔ سندھ فیسٹیول پر مختلف حلقوں کی جانب سے ہونے والی تنقید کے سوال پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں غیرملکی میڈیا، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ صوبائی کابینہ اورارکان اسمبلیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس15روزہ فیسٹیول سے ہونے والی آمدنی سے ہی اس کے اخراجات کوپورا کیاجائے گا ۔
بعض اخبارات میں چھپنے والی من گھڑت اورجھوٹی خبروں سے سندھ کی تہذیب اورثقافت کودنیا میں پھیلنے سے نہیںروکا جاسکتا۔ انھوں نے کہاکہ افتتاحی تقریب سے موہن جودڑو کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ قبل ازیں اس بل پر سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت غیرقانونی اور غیر ضروری بل بورڈزکے خاتمے کے لیے بھی محکمہ بلدیات کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انھوںنے کہاکہ معزز عدالتوں سے بھی استدعاہے کہ وہ غلط کاموں میں اسٹے آرڈرزلینے والوں کو اسٹے آرڈرزنہ دیں بلکہ ان کے خلاف کارروائی کریں۔