لاہوراکبری منڈی میں پلاسٹ کے گودام میں آگ لگ گئی
آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی،تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مزید فائربریگیڈ طلب
اکبری منڈی میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اکبری منڈی مسلم ٹاؤن گلی نمبر 9 میں واقع پلاسٹک کے گودام میں رات گئے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔گودام کے منشی نے بتایا کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جب دو تار آپس میں ٹکرا گئے ابتدائی طور پر انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ بے قابو ہوگئی جس کے باعث ریسکیو ٹیموں کو طلب کرنا پڑا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جب وہ وہاں پہنچے تو آگ نے تین منزلہ عمارت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے
۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق 8 سے 10 کمروں پرمشتمل تین منزلہ عمارت میں یہ گودام بنایا گیا ہے جو محمد شمس نامی شخص کا ہے، گودام میں پلاسٹ کا سامان اور بچوں کے کھلونوں کا اسٹاک کیا جاتا تھا،گودام کے رہائشی علاقے میں ہونے کے باعث قریبی رہائشی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے اور فائربریگیڈ کے اہلکار عمارتوں کی چھتوں پر چڑھ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔