ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 9 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں اب تک 3 کروڑ 78 لاکھ 55 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے

ملک بھر میں اب تک 3 کروڑ 78 لاکھ 55 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے

ISLAMABAD:
ملک بھر میں کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 9 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

ملک بھر میں کورونا سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 9کروڑ 93 لاکھ 35 ہزار67 افراد کورونا سے بچاو کی ویکسین لگواچکے ہیں۔


ملک بھر میں اب تک 3 کروڑ 78 لاکھ55 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے اور اس دوران 6 کروڑ 79لاکھ 56افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجوعی طور پر7لاکھ27 ہزار359 افراد نے کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوالی ہے ، جن میں سے3 لاکھ86 ہزار885 افراد ایسے تھے جن کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی جب کہ اس دوران 3 لاکھ75ہزار 843 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔
Load Next Story