اوگراکرپشن اورتوقیرصادق کیس سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اورراجا پرویزاشرف طلب
راجا پرویز اشرف نے کوئی غلط کام نہیں کیا جو دستاویزات پیش کی گئیں ان پر ان کے دستخط ہی نہیں تھے، وکیل سابق وزیر اعظم
احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن اور توقیرصادق تقرری کیس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت 6 ملزمان کو طلب کرلیا ہے۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اوگرا کرپشن کیس اور سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی تقرری سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے دونوں معاملات پر حتمی ریفرنس جمع کرائے گئے، توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا تقرری کے ریفرنس میں دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت 6ملزم شامل ہیں۔ اوگرا کرپشن ریفرنس میں توقیر صادق سمیت 12ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت 6 ملزموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 فروری کو عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے بعد راجہ پرویز اشرف کے وکیل سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ راجا پرویز اشرف نے کوئی غلط کام نہیں کیا جو دستاویزات پیش کی گئیں ان پر راجا پرویز اشرف کے دستخط ہی نہیں تھے ۔ سماعت کے دوران نیب نے یوسف جوئیہ کو بطور پہلا گواہ پیش کیا جن پر ان کی جانب سے اگلی سماعتوں میں جرح کی جائے گی۔