عالمی بینک بھارت سے بجلی خریدنے میں مدد کرے گا

بجلی کے زیر التوا منصوبوں کیلیے 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، وزارت پانی و بجلی

بجلی کے زیر التوا منصوبوں کیلیے 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، وزارت پانی و بجلی فوٹو : رائٹرز

عالمی بینک نے بجلی کے زیر تکمیل منصوبوں کے لیے 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔


وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی بینک کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار سے ملاقات کی اور بجلی کے زیر التوا منصوبوں کے لیے مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی جن میں 84کروڑ ڈالر تربیلا توسیعی منصوبے کے لیے اور 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کے لیے فراہم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کو بھارت سے بجلی کی درآمد کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story