بھارت میں نیوی کمانڈر سمیت 2 افسران آبدوز سے متعلق خفیہ معلومات چرانے پر گرفتار
بھارتی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے وائس ایڈمرل اور رئیل ایڈمرل سے بھی پوچھ گچھ کی
بھارت میں ایک حاضر نیوی کمانڈر اور دو سابق افسران کو روسی ساختہ آبدوز سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات چرانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں نیوی کے حاضر کمانڈر اور دو سابق افسران کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔
ان افسران کو بھارتی بحریہ کی اہم ترین آبدوز سے متعلق خفیہ معلومات چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم اب تک ان معلومات کے کسی غیر ملک کو فروخت کرنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز کی انتظامی اور ٹیکنیکل معلومات کے چوری ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب این ڈی ٹی وی نے بھارتی بحریہ کے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین نیوی کے وائس ایڈمرل اور ریئل ایڈمرل سے بھی خفیہ معلومات کی چوری کے حوالے سے سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے پاس اس وقت کلو کلاس قسم کی 10 آبدوزیں ہیں جب کہ 15 روایتی آبدوزیں جن میں سے 2 جوہری صلاحیتوں کی حامل ہیں۔